Hot Updates

6/recent/ticker-posts

DAP Subsidy Fertilizers Farmers Registration Online 2022

 

 Online Farmers Registration for subsidy Scheme

DAP Subsidy Online Farmer Registration for Subsidy | Subsidy app


حکومت پنجاب کی طرف سے زرعی ایمرجنسی پیکج کے تحت کھادوں، سپرے، گندم، سورج مکھی، کینولا، تل اور تیل دار اجناس پر ملنے والی سبسڈی کے لیے رجسٹریشن کیسے کروائی جاتی ہے اور رجسٹرڈ کسان کیسے بنا جاتا ہے۔ اس کی مکمل تفصیل آپ کو بتائی جائے گی۔


رجسٹریشن کا طریقہ کار یہ ہے۔

سبسڈی کے حصول کے لیے رجسٹریشن کروانے کا پہلہ مرحلہ۔
سب سے پہلے آپ نے اپنے قریبی زراعت آفس میں چلے جانا ہے۔
آپ نے زراعت آفس میں موجود کمپیوٹر آپریٹر سے کہنا ہے میں نے سبسڈی کے لیے رجسٹریشن کروانی ہے۔
وہ آپ کو سبسڈی رجسٹریشن فارم دے گا آپ نے وہ فارم فل کرکے آفس میں جمع کروانا ہوگا۔

آپ نے اس فارم میں کس کس بات کی تفصیل دینی ہوگی۔
اپنا نام۔
والد کا نام۔
شناختی کارڈ نمبر:xxxxxxxxxxxxxxxx
تاریخ پیدائش:xxxxx
زمین کی تفصیل۔
کل رقبہ۔
رقبہ کی نوئیت۔
مالک مستاجر ٹھیکیدار۔
خسرہ نمبر:xxxx
کھیوٹ نمبر:xxxxx
کیا آپ کی زمیں کو نہر کا پانی لگتا ہے: ہاں/نہیں
فصلات کی تفصیل۔
فصل ربیع: کپاس،کماد، مکئی وغیرہ۔
فصل خریف: گندم، مکئی
مویشی کی تعداد۔
چھوٹے مویشی: مثال کے طور پر ایک یا دو
بڑے مویشی:مثال کے طور پر ایک یا دو
ٹیوب ویل:ہاں/نہں
ٹریکٹر: ہاں/نہیں
زیر کفالت افراد۔
مرد/عورتیں۔
متبادل رشتہ دار بھائی/باپ/بیٹا  کی تفصیل۔
نام۔
والد کا نام۔
آپ کے ساتھ رشتہ۔
شناختی کارڈ نمبر۔
فون نمبر۔
تاریخ پیدائش۔
یہ تفصیل فارم میں فل کرنے کے بعد آپ نے اپنے شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی ساتھ لگا کر فارم زراعت کے دفتر میں جمع کروادینا ہے۔ فارم جمع کروانے کے 24 گھنٹے بعد آپ نے جو بھی ٹوکن سینڈ کرنا ہو وہ ٹوکن سینڈ کردیں آپ کو ڈی اے پی سبسڈی کی طرف سے یہ میسج موصول ہوگا

(آپ کا درج کردہ ٹوکن نمبر درست ہے مزید کاروائی کے کیے آپ سے جلد رابطہ کیا جائے گا شکریہ۔)
جب آپ کو یہ والا میسج آجائے تو آپ یقین کر لیں کہ آپ کی سبسڈی کی رقم جلد آپ کو مل جائے گی۔

اہم بات ٹوکن سینڈ کرنے کا طریقہ کار:

آپ نے اپنے میسج والے فولڈر میں جانا ہے۔
سب سے پہلے ٹوکن نمبر اس کے بعد  space شناختی کارڈ نمبر لکھ کے 7080 پر سینڈ کر دینا ہے یاد رہے آپ کے پاس میسج سینڈ کرنے کے لیے 2.50 کا بیلنس ہونا ضروری ہے۔ نہیں تو آپ کا میسج سینڈ نہیں ہوگا۔

کھادوں پر سبسڈی ملنے کی تفصیل۔
ڈی اے پی: 500 سبسڈی۔
ایس او پی:800 سبسڈی۔
ایم او پی:500 سبسڈی۔
این پی:200 سبسڈی۔
این پی کے:300 سبسڈی 

سپرے ٹوکن: 250 سبسڈی

کینولا: 5000 سبسڈی فی ایکڑ۔
سورج: مکھی 5000 سبسڈی فی ایکڑ۔

ایک شناختی کارڈ پر کتنے  ٹوکن بھیجے جا سکتے ہیں۔

ڈی اے پی 20 ٹوکن۔
ایس او پی 10 ٹوکن۔
ایم او پی 10 ٹوکن۔
این پی 20 ٹوکن۔
این پی کے 10 ٹوکن۔
سپرے 5 ٹوکن۔
سودج مکھی 5 ٹوکن۔
کینولا 5 ٹوکن۔

سبسڈی کے لیے رجسٹرڈ کارڈ پر دوبارہ ٹوکن سینڈ کرنے کی لیمٹ 6 ماہ بعد یا ایک سال بعد آتی ہے۔
مطلب جب آپ اوپر بتائے گئے ٹوکن کی لیمٹ پوری کر لیتے ہیں تو آپ مزید ٹوکن سینڈ نہیں کرسکتے آپ کو یہ میسج آتا ہے اگر آپ زیادہ ٹوکن سینڈ کرتے ہیں تو۔
(آپ کے درج کردہ شناختی کارڈ پر سبسڈی لینے کی لیمٹ مقررہ حد مکمل کر چکی ہے)

Post a Comment

1 Comments

Emoji
(y)
:)
:(
hihi
:-)
:D
=D
:-d
;(
;-(
@-)
:P
:o
:>)
(o)
:p
(p)
:-s
(m)
8-)
:-t
:-b
b-(
:-#
=p~
x-)
(k)